پی پی رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کے مطابق امتیاز صفدر وڑائچ آج پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوں گے ۔ عمران خان سے ملاقات میں وہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ فواد چوہدری کے مطابق مسلم لیگ قائد اعظم کے خانیوال سے سابق ضلع ناظم احمد یار ہراج بھی ہفتہ کے روز پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے ۔
پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی ، سابق وزیر مملکت امتیاز صفدر وڑائچ آج پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے ۔

پنجاب میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے لاہور میں ڈیرے بھی جانے والوں کو نہ روک سکے ۔ سابق وفاقی وزراء نذر محمد گوندل اور فردوس عاشق اعوان کے بعد اب گوجرانوالہ سے سابق وزیر مملکت امتیاز صفدر وڑائچ نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.