کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 100 سے زائد افراد گرفتار –

 

کراچی سینٹرل جیل سے دو قیدیوں کے فرار کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ دنیا نیوز نے حاصل کرلی ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق قیدی جیل حکام کی ملی بھگت سے فرار ہوئے ۔ وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیا لنجارکہتے ہیں ذمہ داروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی ہو گی ۔ مفرور قیدیوں کو نہ ہتھکڑیاں لگائی گئیں ، نہ ہی مخصوص لباس پہنایا گیا ، کراچی سینٹرل جیل سے ہائی پروفائل قیدی کیسے فرار ہوئے؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ابتدائی رپورٹ میں سب سامنے آگیا ۔ تفتیش میں خطرناک قیدیوں کے جیل حکام کی ملی بھگت سے فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان 13 جون کو فرار ہوئے مگر جیل حکام نےپولیس کو ایک دن بعد خبر دی ۔ مفرور قیدی جوڈیشل کمپلیکس جیل ملازمین کی کالونی تک پہنچے پھر مرکزی دروازے سے باہر چلے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق عدالت کے جس کمرے سے ملزمان فرار ہوئے وہ فعال نہیں تھا ۔ حیرت انگیز طور پر رات کی گنتی میں بھی مفرور قیدیوں کو موجود قرار دیا گیا ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.