کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 100 سے زائد افراد گرفتار

 

شیرشاہ سے پولیس نے کے الیکٹرک کے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے تار برآمد کر لئے۔ عوامی کالونی میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر سات جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ جوئے پر لگی رقم اور قماربازی کے آلات بھی برآمد کر لئے۔ رضویہ سے پولیس نے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ نیو کراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران 19، بلدیہ ٹاؤن سے 15، اورنگی ٹاؤن سے 25، اور لائنز ایریا سے 10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب پریڈی تھانے کی حدود میں جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.