جوئنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیشی میں حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے معاملے پر سکیوریٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن بھی میدان میں آ گیا۔ ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے کا کوئی افسر حسین نواز کی تصویر لیک کرنے میں ملوث نہیں۔ ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی نہ ہی ایس ای سی پی کے کسی ملازم کو واپس بھیجا گیا۔ ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر بلال رسول جے آئی ٹی کے رکن جبکہ چار افسران حماد جاوید، خرم حسین، ہارون عبد اللہ اور انور ہاشمی جے آئی ٹی معاون کی حیثیت سے بدستور خدمات انجام دے رہے ہیں۔
Leave a Reply