Breaking News

خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے این ڈی یو میں وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے شرکاء کو ملک کو درپیش داخلی اور خارجی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کی ضرورت ہے، پاک فوج دیگر ریاستی اداروں سے مل کر بھرپور جواب دے رہی ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا قومیت نہیں ہوتی۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا، ذمہ داریوں سے آنکھیں بند کر لینے سے دہشت گردی کو شکست نہیں دی جا سکتی، خطے کے کچھ ممالک اپنی کمزوریوں کا الزام دوسروں پر ڈال دیتے ہیں، پاک فوج ملک کے دفاع اور سکیورٹی کیلئے پرعزم ہے۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved