Breaking News

سی پیک نے پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط کیا :سرتاج عزیز

مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں سی پیک منصوبہ سے پاکستان اور چین کا تعلق مزید مضبوط ہوا ، ون بیلٹ ون روڈ فورم میں دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس کو باہم ملانے کی بات کی گئی ۔ اسلام آباد میں پاک چین سٹڈی سینٹر کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ چین دنیا کی بڑی معاشی طاقت ہے ، سی پیک کے باعث گزشتہ چار سالوں سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوا ہے ، مشیر خارجہ نے کہا کہ بیلٹ روڈ منصوبہ خطے کے لوگوں کو جوڑنے میں اہم ہوگا ، پاکستان چین آہنی دوست ہیں ، سٹڈی سینٹر سے دونوں ممالک کے لوگوں کو تحقیق کی سہولت میسر آئے گی ، پاک چین سٹڈی سینٹر ایک سنگ میل ثابت ہوگا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈانگ کا کہنا تھا کہ چین پرامن ہمسائیگی کے اصول پر کاربند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ پرامن تعاون کی ایک مثال ہے جس سے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا ۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک بیلٹ روڈ منصوبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ۔ پاکستان کے تھنک ٹینک چین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved