پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات تیز سے تیز تر ہو رہی ہیں ۔ پہلے حسین اور حسن نواز کی باری آئی ، پھر وزیر اعظم نواز شریف اور اب شہباز شریف کی باری بھی آ گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب آج گیارہ بجے جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے ۔ تفصلات کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس آج پھر جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ہوگا ، جے آئی ٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج طلب کر رکھا ہے ، جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، علی الصبح بم ڈسپوزل سکواڈ سے اکیڈمی کی سرچنگ مکمل کر کے عمارت کی سیکورٹی رینجرز اور سپیشل برانچ نے سنبھال لی ہے ، جبکہ باہر اسلام آباد پولیس کے دو ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں ، جوڈیشل اکیڈمی کی طرف آنے والے راستوں کو خاردار تاریں اور رکاوٹیں رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔ عمارت کے اطراف میں پانچ سو میٹر تک کا علاقہ سیل ہے اور غیرمتعلقہ افراد یا کارکنان کو جوڈیشل اکیڈمی کی طرف جانے کی اجازت نہیں۔ تاہم وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار یکجہتی کے لئے ن لیگ کے کارکنان کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ –
Leave a Reply