چھٹیوں کی وجہ سے تنخواہ کٹنے پر راولپنڈی کے سرکاری ہسپتال کے سینٹری ورکر نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔ غریب شخص بیوی بچوں کو لیکر افسروں کے سامنے بھی پیش ہوا لیکن سنگدلوں کو رحم نہ آیا۔ منت سماجت پر بھی بات نہ بنی تو سینیٹری ورکر فیصل بیوی بچوں کو ساتھ لیکر ہسپتال جا پہنچا مگر سنگدل افسروں کو پھر بھی رحم نہ آیا۔ ڈانٹ کر دفتر سے نکالا تو گھر لوٹنے پر فیصل نے زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی موت کے ذمہ داران کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ افسران نے اپنے رویے سے فیصل کو خود کشی پر مجبور کیا۔ –
Leave a Reply