رد الفساد: ڈی جی خان میں 2 دہشتگرد ہلاک، شمالی وزیرستان سے گولہ و بارود برآمد

ترجمان پاک فوج کے مطابق پنجاب رینجرز نے آپریشن ردالفساد کے دوران ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد ممکنہ طور پر رمضان المبارک کے دوران مذہبی اجتماع کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا اور بارہ اعشاریہ سات ایم ایم رائفل، ہیوی مشین گن، ایس ایم جیز، میزائل لانچرز اور بڑی تعداد میں آر پی جی سیون برآمد ہوئے۔ ادھر راولپنڈی کے علاقے چک بیلی روڈ پر سرچ آپریشن کے دوران مبینہ طور پر تین دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگرد گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.