صوبائی دارالحکومت میں صبح سویرے گھنگھور گھٹائیں چھائیں۔ تیز ہواؤں نے بھی خوب رنگ جمایا اور پھر آسمان سے چھم چھم پانی برس پڑا۔ وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش نے موسم بھی دلکش بنا دیا۔ ملتان میں بھی بادل جم کر برسے۔ بہاولنگر، پاکپتن، قصور، کاہنہ، شرقپور، وزیر آباد، ژوب میں بھی موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ کراچی میں تیز ہوا کے ساتھ آسمان پر چھائے بادلوں نے سورج کے تیور کو نیچا دکھا دیا۔ کہیں کہیں بوندا باندی نے موسم بھی حسین بنا دیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ ہفتے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
Leave a Reply