روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں ایک حملے میں شدت پسند تنظیم داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور البغدادی 28 مئی کو کیے گئے فضائی حملے میں ہلاک ہوا ، فضائی حملے میں شام کے شہر رقہ میں داعش کی کونسل کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا تھا ، اس سے پہلے بھی کئی بار ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں ، امریکا نے البغدادی کی گرفتاری یا ہلاکت پر دس ملین ڈالر کے انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ –
Leave a Reply