لاہور پانی پانی ہو گیا ، صوبائی وزراء میئر سمیت اسلام آباد چلے گئے

لاہور پانی پانی ہو گیا ، شہری خوار ہوئے تو صوبائی وزراء سمیت میئر لاہور ، ڈپٹی میئر لاہور اسلام آباد چلے گئے ، لاہور سمیت صوبہ بھر میں معاملات بیوروکریسی کے سپرد کر دئیے گئے ، شہبازشریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی پر جانا ہے ، وزراء و میئر نے اہم اجلاس منسوخ کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی پاناما جے آئی ٹی اسلام آباد میں پیشی ہوئی تو صوبائی وزراء، میئر لاہور و دیگر عوامی نمائندے بھی اسلام آباد پہنچ گئے ، لاہور میں بارش کے باعث ہر جگہ پانی ، واسا و دیگر انتظامیہ غائب ، شہری خوار ہو گئے ۔ بعض صوبائی وزراء نے بیوروکریسی کو کہ دیا کہ جے آئی ٹی میں شہبازشریف نے جانا ہے ہمیں بھی وہاں ان کے ساتھ جانا ہے جس پر صوبائی وزراء رانا مشہود ، زعیم قادری ، عمران نذیر ، منشاء اللہ بٹ ، ندیم کامران ، میئر لاہور نے عوامی مسائل سے متعلق انتہائی اہم اجلاس ملتوی کئے۔ لاہور میں شدید بارش کے بعد اکھٹا ہونیوالا پانی بھی تاحال نہ نکالا جا سکا اور یہی وجہ ہے کہ شہری اپنے نمائندں کی راہ تک رہے ہیں کہ کوئی آئے جو ان کے مسائل حل کر سکے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.