پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انسانی صحت سے کھلواڑ کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کیا تو ملاوٹ مافیا اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کامران پارک بارہ دری روڈ کے علاقے میں جعلی بوتلیں بنانیوالی فیکٹری پر رات گئے چھاپہ مارا، فیکٹری میں جعلی بوتلیں تیار ہو رہی تھیں۔ فیکٹری سے اب تک 33 لاکھ 7 ہزار جعلی بوتلیں تیار کر کے فروخت کی جا چکی ہیں۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے موقع پر موجود 4 لاکھ بوتلوں کا سٹاک ضبط کر لیا۔ فیکٹری مالکان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کو دھمکایا مگر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی جاری رکھی۔ دھمکیوں سے بات نہ بنی تو فیکٹری مالکان فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکٹری کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں جبکہ فیکٹری مالکان کے خلاف جعل سازی کے علاوہ فائرنگ کا مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے
Leave a Reply