وزیراعظم نواز شریف نجی دورے پر کل سعودی عرب جائیں گے ، جہاں سے 25 جون کو لندن روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 25 جون تک سعودی عرب میں قیام کریں گے ، وزیراعظم کا دورہ لندن بھی نجی نوعیت کا ہے ، وہ ڈاکٹروں سے چیک اپ کروائیں گے ، جبکہ 30 جون کو وطن واپس پہنچیں گے۔ واضح رہے وزیر اعظم نوازشریف اس سے قبل قطر اور خلیجی ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کے مشن پر بھی سعودی عرب گئے تھے ۔ اس دورہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، مشیر خارجہ اور وزیر خزانہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
Leave a Reply