گھوٹکی: آتشزدگی کے باعث 20 مویشی ہلاک، متعدد گھروں کا سامان جل گیا

گاؤں کنڈھو کوبھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی زد میں آکر متعدد گھروں کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ ڈہرکی ٹی ایم اے فائربرگیڈ پانی کم ہونے باعث آگ پر قابو نہ پا سکی۔ بروقت کاروائی نہ ہونے کے باعث گھروں میں موجود بیس مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ تا حال آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.