ڈہرکی کی قطب کالونی میں سندھ ہائیکورٹ کی پابندی کے باوجود غیرقانونی جرگے نے ایک سال قبل پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے چچازاد بھائی پر دو بچیاں ونی کرنے اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ مقررہ وقت پر رقم نہ ادا کرنے پر نوجوان کا کان بھی کاٹ دیا گیا جبکہ خاموش رہنے کی شرط پر ناک کٹنے سے بچ گئی۔ متاثرہ نوجوان احمد کی درخواست پر غیرقانونی جرگے اور کان کاٹنے کی ابتدائی رپورٹ ڈہرکی تھانہ میں درج کر لی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔
Leave a Reply