Breaking News

جے آئی ٹی ارکان کے کوائف اکھٹے کئے : ڈی جی آئی بی کا اعتراف

ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع جواب میں کہا گیا ہے کہ آئی بی قومی اہمیت کے ہر معاملے کی معلومات اکھٹی کرتی ہے، آئی بی سرکاری اعلی عہدوں پر تعینات سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکھٹا کرتی ہے ، یہ معلومات حاصل کرنا آئی بی کا معمول کا کام ہے، پاناما کیس بڑا اہم اور ملکی سیاست پر اثرات ہیں ، اس لیے جے آئی ٹی ارکان کے کوائف جمع کیے گئے ، جے آئی ٹی ارکان کے حوالے سے معلومات جمع کرنے کے عمل کا افشا ہونا قابل تشویشناک ہے ، آئی بی نے اس حوالے سے موثرانداز میں تحیقات شروع کردی ہیں ۔ تحریری جواب میں ڈی جی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بلا ل رسول اور اہل خانہ کے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کرنے کا بھی الزام غلط ہے ، جے آئی ٹی کے کسی بھی رکن کو حراساں ، نجی زندگی میں مداخلت نہیں کی گئی۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved