3 روز گزر گئے، کراچی پولیس جیل سےمفرور قیدیوں کا سراغ لگانے میں ناکام

3 روز بعد بھی جیل سے فرار ہونے والے خطرناک قیدیوں کا سراغ تو نہیں لگایا جا سکا مگر جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت 12 پولیس افسران اور اہلکار جیل ضرور پہنچ گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جیل سے فرار 2 قیدیوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جیل حکام نے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کیخلاف کمزور مقدمہ بنایا۔ تفتیشی پولیس نے بھی ملزمان سے مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی برتی۔ پولیس 12 ملزمان کو ریمانڈ کیلئے انسداد دہشتگردی کی عدالت لے کر پہنچی تو قائم مقام منتظم جج نے ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے سوال کیا کہ ملزمون کی جیل کسٹڈی ہو چکی ہے تو ریمانڈ کیسے ہو سکتا ہے۔ جج نے کہا ملزمان کا ریمانڈ چاہیے تو پیر کو منتظم جج جسٹس عبدالرسول کے روبر پیش کیا جائے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.