اس سال رمضان المبارک 29 روزوں کا ہوگا :محکمہ موسمیات –

 

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس سال رمضان المبارک 29 روزوں کا ہو گا اور زیادہ امکانات ہیں کہ چاند 25 جوان کو نظر آ جائے گا ۔ محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس سال رمضان المبارک 29 ایام کے ہونے کا امکان ہے اور شوال کا چاند 25 جون کی شام کو نظر آجائے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائنس کی روح سے چاند 24 جون کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب پیدا ہوگا ، 25 جون کو رویت تک چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوچکی ہو گی ، اتنی عمر کا چاند آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے ، ملک بھر میں 25 جون کو مطلع جزوی طور پر آبرآلود ہو گا ۔ – S

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.