ٹیوب لائٹ کی عید پر پاکستان میں نمائش نہیں ہوگی

بالی ووڈسپرسٹارسلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کی عیدالفطرکے موقع پرپاکستان میںنمائش نہیں ہوگی۔ذرائع سے معلو م ہواہے کہ مذکورہ فلم کے امپورٹر نے این اوسی حاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی تاہم وفاقی حکومت نے فلم کواین اوسی جاری کرنے سے انکارکردیا جسکے باعث ٹیوب لائٹ عیدالفطرکے موقع پر ریلیز نہیں ہوسکے گی ۔ فلم کی نمائش نہ ہونے پر فلمسازوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا عید پربھارتی فلم کو این او سی نہ ملنے سے پاکستانی فلموں کے بزنس میں اضافہ ہوگا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.