پی ٹی آئی کا حکومت پنجاب کے منصوبوں کیخلاف وائٹ پیپر جاری a

میاں محمود الر شید نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ 23 ارب سے شروع ہوا اور 120 ارب تک جا پہنچا اور صرف تین دن چل سکا اور اب اسے نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔ قائد اعظم سولر پارک بھی فلاپ منصوبہ رہا ۔ میاں محمود الر شید نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو فنکارہ اعلیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران بتائیں قوم کے اربوں روپے کبھی تندوروں اور کبھی میٹرو اورنج ٹرین کی پٹری پر جھونک دیئے ، ان کا حساب قوم کو کون دیگا ۔

تحریک انصاف نے حکومت پنجاب کے منصوبوں اور سکیموں کیخلاف وائٹ پیپر جاری کر دیا ، تحریک انصاف نے قرض اتارو ملک سنوارو سے لیکر سستی روٹی ، پیلی ٹیکسی ، میٹرو بس ، آشیانہ سکیم تک تمام منصوبوں کو    فراڈ منصوبے    قرارددیدیا ۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید کی جانب سے جاری وائیٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ سستی روٹی سکیم بڑی طرح فلاپ ہوئی اور اس کے بند ہونے کے کئی سال بعد بھی حکومتی جماعت کے ارکان کو سبسڈی والا آٹا ملتا رہا اور مجموعی طور پر اس پر 70 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی ، لیپ ٹاپ سکیم میں کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کا اعتراف خود اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب کی سپیشل آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ،

پیلی ٹیکسی سکیم بھی فلاپ اور کرپشن کی نذر ہوگئی ، لاہور میٹرو بس پراجیکٹ چل تو رہا ہے مگر مجموعی طور پر میٹرو بس پر 5 ارب روپے سالانہ خسارہ آرہا ہے ۔ حکومت نے یوتھ ہیلمٹ سکیم شروع کی تو اسے خود ہی ناکام قرار دیتے ہوئے تین ماہ بعد بند کر دیا گیا ، یوتھ اجالا سکیم بھی اتنا ہی چل سکی ، سکوٹی سکیم چلنے سے پہلے ہی بند ہو گئی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.