پاک بھارت کرکٹ حریفوں کے درمیان میچ کبھی بھی غیراہم نہیں رہا۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ٹاکرا ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پاک بھارت فائنل میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کے الیکٹرک سے فائنل میچ کے دوران بجلی کی سپلائی جاری رکھنے کی درخواست کی۔ لیکن میچ شروع ہوتے ہی جونہی دیوانوں کا جوش و خروش بڑھا، کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی۔ لیاقت آباد، ملیر، شاہ فیصل کالونی، نارتھ کراچی، سرجانی، صدر، گلبہار، گولیمار، لانڈھی، بھینس کالونی اور کورنگی میں بھی شہری میچ دیکھنے سے محروم ہو گئے۔ حیدر آباد میں لطیف آباد نمبر چھ سمیت کئی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری رہی۔ شہریوں نے حیسکو کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
Leave a Reply