جیل سے قیدیوں کے فرار کے معاملے میں مزید انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ سینٹرل جیل کے متعدد قیدی سرکاری کے بجائے نجی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ آئی جی جیل خانہ جات عدالت سے رجوع کر کے نجی ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کے کیسز سے دستبردار ہوں اور نجی ہسپتالوں نے نکال کر قیدی مریضوں کو جناح اور سول ہسپتال منتقل کیا جائے۔ محکمہ داخلہ نے مزید کہا ہے کہ جیل کے ڈاکٹر قیدیوں کو صرف جناح اور سول ہسپاتل بھیجنے کی سفارش کریں جس ڈاکٹر نے قیدی کو نجی ہسپتال بھیجنے کی سفارش کی، اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ متعدد قیدی ہل پارک ہسپتال، قمر الاسلام، ہیلتھ ویژن اور اشفاق میموریل ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
Leave a Reply