Breaking News

پاکستان کا جلال آباد میں سفارتکاروں کی گمشدگی پر اظہار تشویش –

 

پاکستان نے کابل سے واپس وطن آنے والے دو پاکستانی سفارتکارں کی جلال آباد سے پراسرار گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت سے بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے افغان شہر جلال آباد سے پاکستانی قونصلیٹ کے 2 افسران لاپتہ ہونے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے ، افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہیں ، دونوں افسر پاکستان آتے ہوئے سولہ جون کو لاپتہ ہوئے ، دونوں افسران کی باحفاظت بازیابی اور واپسی کے لیے افغان حکام سے رابطہ میں ہیں ۔ افغان حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ان افسران کی بازیابی کے لیے تین تحقیقاتی ٹیمیں کام کر رہی ہیں ، پاکستان نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افسران کی باحفاظت بازیابی اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے –
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved