اسلام آباد :اے ایس ایف کی کارروائی ، خاتون کے سامان سے آئس ہیروئن برآمد

اے ایس ایف نے بے نظیر ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے سامان سے دو کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے ملزمہ کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ اے ایس ایف نے سعودی عرب جانے والی پرواز کے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے دوران ایک مسافر خانون نذیر ماہی کے سامان سے دوکلو آئس ہیروئن برآمد ہونے پر خاتون کو حراست میں لے لیا خاتون کا تعلق مظفر گڑھ سے بتایا جاتا ہے ۔ سمگلر خاتون نے آئس بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی ۔ اے ایس ایف نے خاتون کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.