ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے ڈاکٹرعاصم کی درخواست دائر

نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملہ پر ڈاکٹر عاصم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پاسپورٹ واپس کیا جائے اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے ۔ ڈاکٹر عاصم نے پاسپورٹ واپس ، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی ۔ وزارت داخلہ ، نیب ، صوبائی محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ فریق قرار دے دیئے گئے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم علاج معالجے کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ۔ سندھ ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ۔ ڈاکٹر عاصم کا نام فوری طور پر ای سی ایل سے نکال کر حکومتی اداروں کو ان کی بیرون ملک روانگی میں رکاوٹیں ڈالنے سے روکا جائے ۔ عدالت عظمیٰ سے کہاگیا ہے کہ عدالتی حکم پر ضمانتی مچلکے اور ذاتی گارنٹی بھی جمع کروائی جا چکی ہے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.