‘تصویر لیک پر جواب آنے تک جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھیں گے’

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پانامہ جے آئی ٹی نے وزیر اعظم ہاؤس کے فون ٹیپ کرنے کا بڑا انکشاف کیا ہے، حسین نواز کی تصویر کا معاملہ بھی حل ہونا چاہیے، جے آئی ٹی کو آج اپنا کام دھیان سے کرنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ لیگی رہنماء دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی بار بار وقت مانگ رہی ہے، نیب کے ممبر کو شوکاز نوٹس عدالتی فیصلے کی روشنی میں جاری ہوا تھا، مختلف محکموں نے جوابات سپریم کورٹ میں جمع کرائے، صرف ایک محکمے ایس ای سی پی کے جواب پر اعتراض اٹھایا گیا۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے تحفظات کو سپریم کورٹ سن رہی ہے، جے آئی ٹی کی شکایات بلاجواز ہیں، جے آئی ٹی گرتی ساکھ کو بچانے کیلئے شکایات کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب سچ سننے کی ہمت رکھیں، وزیر اعظم ہاؤس کے فون ٹیپ کرنا ایک بڑا انکشاف ہے، حسین نواز کی تصویر کا معاملہ بھی حل ہونا چاہیے، انصاف ملنا چاہیے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.