خورشید شاہ کیخلاف زمین پر قبضہ سے متعلق درخواست مسترد

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کیخلاف شہری کی زمین پر قبضے کے الزام سے متعلق درخواست مسترد کر دی ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے بینچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی ۔ سکھر کے رہائشی عبدالغفار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ان کی زمین پر قبضہ کروانے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہے ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ سول عدالت کا ہے ، زمین پر قبضہ سے متعلق درخواست الیکشن کمیشن نہیں متعلقہ فورم پر دائر کی جائے ۔ الیکشن کمیشن نے خورشید شاہ کیخلاف درخواست مسترد کر دی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.