فائنل میں انڈیا کو شکست: پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پربھارتیوں کی درگت بنا دی

Happy Father’s day India now you can better understand who is father the one and only Pakistan.

واضح رہے کہ رشی کپور اور سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کئی بار “باپ بیٹے” کے رشتے کے حوالے ٹویٹس کرچکے ہیں اور ہر بار انہیں منہ کی کھانا پڑی، گزشتہ دونوں جب سہواگ نے باپ بیٹے کے میچ کےحوالے سے ٹویٹ کیا تو انہیں سابق قومی کپتان راشد لیطف نے یہ کہہ کر چپ کرا دیا کہ ویر یاد کرو” پاکستان 14 اگست کو بنا جبکہ بھارت 15 کو وجود میں آیا تو سوچو باپ کون ہے اور بیٹا کون” جبکہ ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ بھارتیو”پی سے پاپا بنتا ہے اور بی سے بیٹا۔اب تم خود اندازہ کرسکتے ہو کہ بیٹان کون ہے اور باپ کون کیونکہ پاکستان پی سے شروع ہوتا ہے اور بھارت بی سے۔ یادرہے کہ وریندرسہواگ اپنے ٹوئٹر پیغامات میں بنگلہ دیش کو پوتا بھی قرار دیتے رہے ہیں۔

“بھارتیوں کو فادرز ڈے پر باپ کا پتہ چل گیا”۔ پاکستانی جیت کیساتھ ہی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے بھارتیوں کی درگت بنا دی، جہاں بھارتی اداکار رشی کپور کی جانب سے بولے جانیوالے متبکرانہ الفاظ ان کے لئے ہزیمت کا باعث بن گئے۔15 جون کو رشی کپورنے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھیج دیں کیونکہ 18 جون کو فادرز ڈے کے موقع پر باپ کھیل رہا ہے تمہارے ساتھ۔

اس کے علاوہ 15جون کو ہی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ بھارت ناقابل تسخیر ہے، جس پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف پاکستان کے ہرشعبے بالخصوص شوبز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والوں نے شدید ردعمل دیا اور جب پاکستان کی جیت کنفرم ہوگئی تو ٹویٹ کو بنیاد بنا کر رشکی کپور کا مذاق اڑیا گیا جس پر رشی کپور نے ٹویٹ کیا کہ ہاں آپ نے ہمیں ہرا دیا، آپ نے اچھا کھیلا اور ہر شعبے میں ہمیں مات دی، آپ کو مبارک ہو، میں ہار تسلیم کرتا ہوں۔

گزشتہ روز ایک صارف نے لکھا رشی کپور، ایڈریس بھیجو، آنسو پونچھنے کے لئے ٹشوز کا ڈبہ بھیجنا ہے، دوسرے نے بھارتی گانا “ہم پہ یہ کس نے ہرارنگ ڈالا، مارڈالا” بجا ڈالا جبکہ ایک صارف نے تو حد ہی کر دی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے نام ٹویٹ میں لکھا کہ مدد بھیجو تمہارے 11 بندے یہاں مار کھا رہے ہیں۔

کسی نے لکھا کہ بھارت:تیری آنیوالے نسلیں بھی یہ شکست یاد رکھیں گی۔ ایک صاحب نے پوسٹ لکھی کہ باپ، باپ ہی ہوتا ہے، پاکستان کی فتح اور انڈیا کی شکست سب کو مبارک ہو۔

Pakistan’s fast bowler Mohammad Amir sends a message – I think – to Rishi Kapoor

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.