ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے نوجوان کھلاڑی فخر زمان کی کارکردگی کو بالخصوص سراہا جو کہ تقریباً سات سال تک پاکستان نیوی کی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے اور پاکستان نیوی کے سابق سیلر ہیں۔ پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جتانے میں فخر زمان کے 114 رنز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ آج کا میچ اس لئے بھی بطور خاص اہمیت کا حامل ہے کہ آج پاکستان ایک طویل عرصے بعد بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے اور اس کامیابی کا سہرا یوں تو پوری ٹیم کے سر ہے مگر فخر زمان اور محمد عامر نے فائنل میچ کی جیت میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ دوسری جانب، مردان میں فخر زمان کے گھر پر بھی جشن کا سماں ہے۔ شہری قومی بلے باز کے گھر کے باہر جمع ہو گئے ہیں اور بھنگڑے ڈال رہے ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کی جانب سے فخر زمان کیلئے ایک کنال کے پلاٹ جبکہ باقی کھلاڑیوں کیلئے دس دس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
Leave a Reply