شمالی لندن میں ایک وین نے مسجد سے نکلنے والے لوگوں کو کچل دیا جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، برطانوی دارالحکومت لندن کے شمالی حصے میں ایک وین ڈرائیور نے مسجد سے باہر آنے والوں کو کچل دیا ۔ واقعہ سیون سسٹر روڈ پر فنزبری مسجد کے باہر پیش آیا ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وین میں تین افراد سوار تھے ۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق رات گئے واقعے کی اطلاع ملی ۔ واقعے کے بعد سیون سسٹر روڈ کو بند کر دیا گیا ہے ۔ لندن ایمبولنس سروس نے حادثے کی جگہ پر بہت سی ایمبولینسز بھجوا دیں ۔ ادھر مسلم کونسل برطانیہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وین ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی لوگوں پر چڑھائی ۔
Leave a Reply