ہال میں لگا قمقموں سے مزین فانوس مسجد کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے ۔ چالیس ہزار مربع میٹر پر پھیلی اس مسجد میں بیس ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے ۔
سلطنت اومان کی مرکزی مسجد سلطان قابوس مسقط میں واقع ہے ۔ دنیا کا دوسرا بڑا قالین اس مسجد میں بچھایا گیا ہے ۔ مسقط میں قائم مسجد سلطان قابوس 2 دہائیوں سے سلطنت اومان کی شان بڑھا رہی ہے ۔
جدید طرز تعمیر ، خوبصورت محراب و مینار ، مسجد کی انتہائی خوبصورت عمارت ماہر کاریگروں کی فنی مہارت کا اچھوتا شاہکار ہے ۔ مسجد کی تعمیر 1995میں شروع ہوئی جو 6 سال 4 ماہ میں مکمل ہوئی ۔
مسجد کی تعمیر کے لئے تین لاکھ ٹن پتھر بھارت سے منگوایا گیا ۔ مسجد کے مرکزی ہال میں اٹھائیس رنگوں کے امتزاج سے بنا 21 ٹن وزنی دنیا کا دوسرا بڑا قالین یہاں بچھا ہوا ہے ۔
Leave a Reply