مقدمے فیصلوں کیلئے لگتے ہیں ، کیس ملتوی کرنے کا رواج ختم کیا جائے :آصف سعید

سپریم کورٹ مقدمات کی سماعت التوا میں ڈالنے پر برہم ،جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ مقدمے فیصلوں کے لیے لگتے ہیں کیس ملتوی کرنے کا رواج ختم ہونا چاہیئے ۔ سپریم کورٹ میں ملزم کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے کی ، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فوجداری مقدمے میں التوا مانگنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس فیصلے کے لیے لگتے ہیں ، دنیا کی کسی سپریم کورٹ میں کیس ملتوی نہیں ہوتے ، کوئی وکیل ایسا سوچ بھی نہیں سکتا ، کیس ملتوی کرنے کا رواج ختم ہوچکا ہے ، دنیا بھرمیں اگر کوئی وکیل کیس ملتوی کرواناچاہے تو درخواست دیتا ہے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.