برطانیہ میں جہاں چیمپئنز ٹرافی کے رنگا رنگ مقابلے جاری ہیں تو وہیں ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 15 سے 25 جون تک کھیلا جائے گا۔ اس کے پول اے میں ارجنٹٓائن، چین، برطانیہ اور ملائیشیا جبکہ پول بی میں کینیڈا، انڈیا، نیدرلینڈ، پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 16 جون بروز جمعے کو کینیڈا کے خلاف شیڈول ہے۔ پاکستانی ٹیم 18 جون کو اپنے روایتی حریف بھارت کے ساتھ ٹکرائے گی جبکہ آخری میچ سکاٹ لینڈ کیخلاف 19 جون کو کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ ان دنوں برطانیہ میں چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے بھی جاری ہیں جس میں پاکستانی ٹیم کا فائنل مقابلہ 18 جون کو بھارت کے ساتھ متوقع ہے۔ جبکہ اسی روز ہی پاک بھارت ہاکی ٹیمیں بھی ایک دوسرے کے خلاف مقابلے میں اتریں گی۔
Leave a Reply