پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت نے عید الفطر کے موقع پر 3 سرکاری عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا، چیف سیکرٹری پنجاب نے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیر، منگل اور بدھ 26 سے 28 جون تک سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن باقاعدہ طور پر تمام محکموں کو جاری کر دیا گیا ہے، ایسے سرکاری ادارے جنہیں ہفتہ اور اتوار کی پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے اگر اس کو بھی شامل کر لیا جائے تو سرکاری ملازمین 5 چھٹیوں سے مستفید ہوسکیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.