کراچی سینٹرل جیل ہے یا عیاشی کا اڈہ، پچیس سال بعد بڑا آپریشن

سینٹرل جیل میں آپریشن کے دوران قیدیوں سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ دنیا نیوز نے برآمد ہونے والے سامان کی تصاویر حاصل کر لیں۔ قیدیوں کی بیرکوں سے 3 سو موبائل فون، ایل ای ڈی ٹی وی، سی ڈیز اور منشیات ملیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل سے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز جیل میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کی جانب سے ہونے والے آپریشن میں قیدیوں کے بیرکس سے برآمد سامان سے جیل کا احاطہ بھر گیا۔ آپریشن کے دوران تین سو موبائل فون، ایل ای ڈی ٹی وی، سی ڈیز اور دیگر سامان برآمد ہوا، جبکہ قیدیوں سے لاکھوں روپے نقدی بھی ملی۔ ذرائع کے مطابق ایک قیدی ایسا بھی تھا جس سے سات لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے برامد سامان کئی گاڑیوں میں جیل سے منتقل کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے سامان کی جیل تک ترسیل اور قیدیوں کو فراہمی میں آئی جی جیل خانہ جات سے جیلر تک اعلی افسران ملوث ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.