ہوائی جہاز کے شور سے دل کی بیماریاں

اترتے اور پرواز کرتے ہوائی جہاز کا شور بہت ہوتا ہے اور جو افراد ائیرپورٹ کے قریب رہتے یا کام کرتے ہیں انہیں اس کا شدت سے احساس ہوتا ہے ۔ اب ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ائیرپورٹ کے قریب رہنے والے افراد میں دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق بالخصوص رات کے وقت شور بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے ۔ یہ نتائج یونان میں واقع ایتھنز انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب رہنے والے 420 افراد کے ڈیٹا کی بنیاد پر حاصل کیے گئے ۔ ڈیٹا 2004ء سے 2006ء تک کا تھا ۔ اس ائیر پورٹ پر روزانہ کم و بیش 600 جہاز اترتے اور پرواز کرتے ہیں ۔ ٹریفک اور ہوائی جہازوں کا شور یہاں بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ اس سے قبل ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ زیادہ شور میں رہنے والوں میں دل کے دورے یا امراض کی وجہ سے ہسپتال میں داخلے کا امکان 10 سے 20 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ یہ تحقیق برطانوی ہیتھرو ائیرپورٹ کے قریب رہنے والوں پر کی گئی تھی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.