ایف 16 طیاروں کی بھارت میں تیاری کا معاہدہ

لاک ہیڈ مارٹن کمپنی نے بھارتی فرم ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز کے ساتھ بھارت میں ایف 16 طیارے تیار کرنے کا معاہدہ کر لیا۔ اس معاہدے کا اعلان پیرس ائر شو کے موقع پر کیا گیا۔ بھارتی فضائیہ کو سوویت دور کے لڑاکا طیارے تبدیل کرنے کیلئے سینکڑوں نئے طیاروں کی ضرورت ہے ، مگر نریندر مودی حکومت طیاروں کی مکمل درآمد کے بجائے واضح کر چکی ہے کہ غیر ملکی سپلائرز کو مقامی سطح پر پلانٹ لگا کر لوکل پارٹنر کے ساتھ مل کر طیارے بنانا ہونگے۔ سوئیڈن کی ساب کمپنی بھی بھارتی ائر فورس کو گریپن فائٹر طیارے فراہم کرنے کی پیش کش کر چکی ہے تاہم اس نے ابھی تک مقامی پارٹنر کا اعلان نہیں کیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.