اے این ایف کی کارروائی، 2 مختلف کارروائیوں میں 3 افراد سے منشیات برآمد

تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس سمبڑیال نے کارروائی کرتے ہوئے چائنہ چوک سیالکوٹ سے لاہور کے رہائشی جمیل چوہدری نامی شخص سے 300 گرام کوکین برآمد کر لی۔ دوسری کارروائی کے دوران سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر ناکہ کے دوران گاڑی کو روک کر تلاشی لی جس میں نائیجیرین خاتون اور مرد سوار تھے۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران 3600 گرام حشیش اور 300 گرام ہیرﺅئن برآمد کر لی گئی۔ دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نائجیرین جوڑا اسلام آباد سے سیالکوٹ آ رہا تھا اور یہ منشیات سیالکوٹ ائیر پورٹ سے بذریعہ فلائٹ نائجیریا سمگل کرنا چاہتے تھے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.