برطانیہ میں مسلمانوں کیخلاف حملے، عامر خان کو اپنی جان کا خطرہ

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی جان کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے وہ بھی کسی کارروائی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ مانچسٹر اور لندن برج حملے کے بعد میں نے اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا تھا کہ ان حملوں کے ردعمل میں معصوم افراد نشانہ بن سکتے ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ میں بھی حملے کا نشانہ بن سکتا ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ میں کسی دن اپنی بیٹی کے ہمراہ سڑک کنارے کھڑا ہوں اور کوئی جنونی ہم پر اپنی گاڑی چڑھ دوڑائے۔ عامر خان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم بڑے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ اس صورتحال میں ہمیں پہلے سے زیادہ منظم اور اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں وہ اپنی بیٹٰی کے مستقبل سے بہت پریشان ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.