جعلی ڈگری کیس: مسلم لیگی ایم پی اے راجا شوکت عزیز بھٹی نااہل

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی راجا شوکت عزیز بھٹی کو نااہل قرار دیدیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت 5 رکنی بنچ نے دیا۔ راجا شوکت عزیز بھٹی گوجر خان کے حلقہ پی پی 4 سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ دو سال قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما افتخار کیانی نے الیکشن کمیشن میں راجا شوکت عزیز بھٹی کی جعلی ڈگری کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 1965ء میں پیدا ہونے والے مسلم لیگی رہنما راجا شوکت 2008ء میں پہلی مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ 2009ء اور 2013ء کے عرصے میں وہ انوائرمنٹ پروٹیکشن کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔ ان کے والد عبدالعزیز بھٹی بھی 1972ء اور 1977ء میں رکن قومی اسمبلی رہ چکے تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.