حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے پاکستان بہترین ملک قرار

عالمی اتحاد برائے ویکسین و حفاظتی ٹیکوں جی اے وی آئی نے ترقی پذیر ممالک کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پاس حفاظتی ٹیکوں اور ویکسی نائزیشن کے نظام کو بہتر بنانے کے معاملے میں پاکستان کی تقلید کریں۔ عالمی ادارے جی اے وی آئی کی بورڈ میٹنگ سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں ہوئی۔ پاکستان ان 78 ممالک میں واحد ملک ہے جو ادارے کی جانب سے ویکسی نائزیشن امور میں مالی معاونت کا حق دار ٹھہرا ہے اور گزشتہ کئی سال سے یہ معاونت حاصل کر رہا ہے۔ پاکستانی ڈائریکٹر جنرل برائے صحت اسد حفیظ نے ایک طویل پریزنٹیشن میں بتایا گیا کہ جی اے وی آئی کی مالی معاونت کی بدولت پاکستان گزشتہ 3 برس میں ویکسی نائزیشن پروگرامز میں قابل تقلید بہتری لانے میں کامیاب ہو سکا ہے۔ ڈاکٹر حفیظ کے مطابق ملک میں ای ویکس اور کولڈ چین آپٹی مائزیشن نامی ٹیک پلیٹ فارمز شروع کیے گئے ہیں جن کی بدولت ویکسینز اور ٹیکوں کو محفوظ رکھنے ، ان کی فراہمی اور دستیابی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسی نیشن پروگرام میں سب سے اہم حصہ پولیو ویکسی نائزیشن کا ہے جس میں گزشتہ 2 برس میں شاندار بہتری دیکھنے میں آئی اور پاکستان پولیو کا شکار ملک سے پولیو فری ملک بننے کے بے حد قریب پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارہ اطفال یونیسف نے پاکستان کی جانب سے انسداد پولیو کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کا اعتراف کیا تھا

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.