حکومت جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے: فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے پکچر لیکس کے معاملے کا فیصلہ سننے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تصویر کے معاملے پر مہم چلائی گئی، تحریک انصاف جمہوریت اور نظام دونوں کو بچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے مسلسل مہم چلا رہی ہے جبکہ تحریک انصاف سول بالادستی کیلئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نون لیگ کو لگ رہا ہے کہ کشتی ڈوب رہی ہے اس لئے وہ پورے نظام کو لے کر ڈوبنا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نون لیگ کی جانب سے سپریم کورٹ کیخلاف مہم چلانے اور تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کا واحد مقصد نظام کو ڈبونے کی کوشش کرنا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.