راولپنڈی ، اسلام آباد میں آج بادل برسنے کی پیش گوئی

راولپنڈی اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب ہے تاہم آج بادل برسنے کی پیشگوئی ہے ، خیبرپختونخوا ، فاٹا ، بالائی و جنوبی پنجاب ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں سورج اپنی کرنیں بکھیر رہا ہے ۔ گزشتہ روز موسلادھار بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم موسم اب بھی گرم اور مرطوب ہے ۔ جڑواں شہروں میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا ، فاٹا ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ جنوبی پنجاب ، گلگت بلتستان اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش اسلام آباد کے علاقے سید پور میں 72 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.