سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے 23 جون کو جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔ رحمان ملک کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاناما کیس اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرچکا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاناما کیس کے حوالے سے ان کے پاس جو بھی تفصیلات موجود ہیں وہ انہیں منظر عام پر لائیں گے اور جے آئی ٹی میں جو بھی سوالات پوچھے جائیں گے ان کا جواب بھی دیں گے ۔
Leave a Reply