سپریم کورٹ نےپکچر لیکس سے متعلق حسین نواز شریف کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ حسین نواز شریف نے جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد الزام عائد کیا تھا کہ ان کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ان کی بغیر اجازت تصویر لیک کی گئی جس سے عوام میں انکی ساکھ متاثر ہوئی ، دوسری جانب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے قانون میں کوئی ممانعت نہیں ، عدالت نے کہا کہ ویڈیو ریکارڈنگ کو بطور ثبوت استعمال نہیں کیا جاسکتا اور اس حوالے سے درخواست گزار کے خدشات بے بنیاد ہیں ۔
Leave a Reply