عوام کیلئے خوشخبری:نیپرا نے بجلی 1 روپے 90 پیسے سستی کر دی

چیئرمین نیپرا نے مزید کہا کہ کراچی میں بجلی کے بریک ڈونز پر نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم اپنی رپورٹ مرتب کر رہی ہے، کے الیکٹرک پر تحقیقاتی رپورٹ پر ایک ہفتہ میں منظوری دے دی جائے گی، حیسکو اور سیپکو میں بھی بجلی کی گھمبیر صورتحال پر نیپرا کی ٹیمیں گیئں ہوئی ہیں، نیپرا میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے آئندہ سال کے لیے ٹیرف کی سماعت بھی ہوئی جس میں کیسکو چیف نے کہا کہ بلوچستان میں زیر زمین پانی 1180 میٹر تک چلا گیا ہے، ٹیوب ویلزکے لیے صرف 8 گھنٹے کی بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، 30 ہارز موٹر کی بجاے 80 ہارز پاور کی موٹریں لگی ہوئی ہیں کمرشل اور انڈسٹریل ریکوری 100 فیصد ہے، کوہلو، ڈیرہ بھگٹی اور دیگر لا اینڈ آرڈر والے علاقوں میں ریکوری نہ ہونے کے برابر ہے، سبسڈی بند ہونے سے ہمارے لیے کافی مشکلات کا سامانا ہے، 800 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سے مل رہی ہے، ہمارے واجبات 6 ارب کے ہیں۔
عید سے پہلے ایک اور خوشخبری، نیپرا نے بجلی 1 روپے 90 پیسے سستی کر دی، صارفین کو جون کے بلوں میں ریلیف ملے گا ، کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، نیپراحکام کا کہنا تھا کہ فرنس آئل سے 30 فیصد، ایل این جی سے 8 فیصد، گیس سے 30 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، بجلی کی پیداواری لاگت 54 ارب کی رہی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے 19 ارب کا ریلیف عوام کو ملے گا،ساہیوال اور حویلی بہادر شاہ پلانٹس سے بجلی پیدا ہوئی جس کی ایڈجسٹمنٹ نہیں مانگی گئی۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ریلیف ملا، دوسری طرف اجلاس میں سی پی پی اے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے نیپرا چیئرمین نے استفسار کیا کہ مہنگے اور کم صلاحیت والے پلانٹس کو گیس کیوں دی جا رہی ہے، ایل این جی پاور پلانٹس کا کلیم کیوں نہیں مانگا گیا، جنکوز کو گیس دی جا رہی ہے جن کی پیداواری صلاحیت کم ہے، اگر بہتر صلاحیت والے پلانٹس کو گیس دی جاے تو پیداواری لاگت میں کمی آ سکتی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.