عید کی تیاریاں، لڑکیوں نے ریڈی میڈ گارمنٹس پر یلغار کر دی

عید کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، درزیوں کی بکنگ بند ہونے کے بعد لڑکیوں نے ریڈی میڈ گارمنٹس پر یلغار کر دی ۔ کوئی لڑکی شارٹ شرٹ کی دلداہ تو کسی کو اب بھی لانگ شارٹ پسند ہیں ، عید پر کسی لڑکی کی ترجیح ہلکے رنگ ہیں تو کوئی شوخ رنگ پہننا چاہتی ہے ۔ عید میں گنتی کے دن رہ گئے ہیں مگر درزیوں کے نخرے آسمانوں پر ہیں اور انہوں نے آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں ۔ لڑکیوں نے بھی ان کا غرور دیکھ کر انہیں گڈ بائے کہا اور ریڈی میڈ ملبوسات کا انتخاب کرلیا ۔ خوبصورت ملبوسات اور نئے فیشن ٹرینڈر بھی ایک ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔ مارکیٹ میں خریداری کیلئے آنے والی لڑکیوں کا کہنا ہے کہ پیسے دیں گی اور پسند کا جوڑا لیکر چلتی بنیں گی ۔ فیشن میں شارٹ شرٹس ایک بار پھر ان ہو چکیں جو لڑکیوں کو خوب بھا رہی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے عید پر جو پہنیں فیشن کے ساتھ جچتا بھی ہو ۔ ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکانوں پر لڑکیوں کا کھڑکی توڑ رش ہے ۔ اب دیکھنا ہے کہ عید کا من پسند جوڑا ملتا ہے یا تلاش چاند رات تک جاری رہے گی

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.