پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے یوم تکبیر کی تقریب میں متنازعہ اور اشتعال انگیز تقریر کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ، اپنے جواب میں نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان کی تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا ۔
اس ضمن میں میں چاہتا ہوں کہ عمران خان ، نعیم الحق اور فواد چودھری پر مقدمہ چلایا جائے جنہوں نے میری گفتگو کو اصل حقائق سے ہٹ کر پیش کیا ۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ عدالت میں کی بھی مقدمہ میں دی جانے والی گواہی انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے مگر پی ٹی آئی رہنمائوں نے میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا اور توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ، میری درخواست ہے کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔
Leave a Reply