پاکستان کی فتح پر انڈیا کیخلاف نعرے، مسلمانوں پر بغاوت کا مقدمہ

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد مبینہ طور پر انڈیا کیخلاف نعرہ بازی کرنے پر کم از کم 15 افراد کو گرفتار کر کے ان کیخلاف غداری اور بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق بھارت کیخلاف نعرہ بازی کی شکایت گرفتار کیے گئے افراد کے ہندو ہمسائیوں نے کی تھی۔ گرفتار ہونے والے تمام افراد مسلمان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی جیت کے بعد ناصرف آتش بازی کی بلکہ ہندوستان کیخلاف نعرے بھی لگائے۔ خیال رہے کہ تعزیرات ہند میں غداری اور بغاوت ریاست کیخلاف ایک بہت بڑا جرم تصور کیا جاتا ہے۔ اس جرم کے مرتکب افراد ناصرف نوکریوں کیلئے نااہل ہو جاتے ہیں بلکہ ان کے پاسپورٹس تک ضبط کر لیے جاتے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.